ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکہ میں جاکر ’اب کی بار ٹرمپ سرکار‘ کہنا نامناسب: ششی تھرور

امریکہ میں جاکر ’اب کی بار ٹرمپ سرکار‘ کہنا نامناسب: ششی تھرور

Thu, 03 Oct 2019 23:16:34    S.O. News Service

اندور،3؍اکتوبر(ایس او نیوز؍یو این آئی) کیرلہ کے تھیروونتاپورم سے لوک سبھا کے رکن پارلیمان اور کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے وزیراعظم مودی کا امریکہ میں جاکر ’اب کی بار ٹرمپ سرکار‘ کہنا نامناسب قرار دیا ہے۔

ششی تھرور نے آج یہا ں ایک نجی اسکول کے ایک پروگرام کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت میں ایک سوال کےجواب میں کہا کہ کسی بھی غیر ملکی لیڈر کے انتخابی مہم میں کسی دیگر ملک کے لیڈر کا شامل ہونا مناسب نہیں ہے۔

انہوں نےکہا کہ کل ہمارے ملک کے انتخابات کے دوران آکر کوئی غیر ملکی لیڈر کسی سیاسی پارٹی کےلئے مہم چلائے تب بھی یہ نامناسب ہی ہوگا۔

سابق سفارت کار ششی تھرور نے کہا کہ کسی بھی ملک کےانتخابات اس ملک کا داخلی موضوع ہے۔ کسی بھی ملک کی جمہوریت اس ملک کی شہریوں سے مل کر بنتی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ ہفتہ امریکہ میں اپنے ’ہاڈی مودی‘ پروگرام کے دوران اسٹیج سے ’’اب کی بار ٹرمپ سرکار‘ کا نعرہ دیا تھا۔


Share: